نیل پری ٹونا مچھلی کے شکار کا کوٹہ بڑھانے کی جاپانی تجویز ناکام

  نیل پری ٹونا مچھلی کے شکار کا کوٹہ بڑھانے کی جاپانی تجویز ناکام

پورٹ لینڈ(اے پی پی) ایک بین الاقوامی اجلاس میں بحرالکاہل کی نیل پری ٹْونا مچھلی کے شکار کا کوٹہ بڑھانے کی جاپانی تجویز امریکہ کی مخالفت کے باعث ناکام ہو گئی ہے۔ممالک اور علاقہ جات نے اِس موضوع پرامریکی شہر پورٹ لینڈ میں ہونے والے مذاکرات جمعہ کے روز ختم کر دیئے ہیں۔جاپان نے ذخائر کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے قومی کوٹے میں 15 فیصد تک کے اضافے کی درخواست کی تھی۔

لیکن امریکہ نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ نیل پری ٹونا کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور پابندیوں میں نرمی کیا جانا بہت قبل از وقت ہے

مزید : علاقائی


loading...