چینی برآمدات میں 2.6فیصد اضافہ، درآمدات میں کمی ریکارڈ
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)حکام کے مطابق رواں سال میں اگست تک چینی برآمدات میں 2.6فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ2.6فیصد تک درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،چینی خبررساں ادارہ شِنہوا کے مطابق گزشتہ مہینے میں چین کی تجارتی سرپلس239.6بلین یوآن رہا،جبکہ یہ شرح سالانہ 41.8فیصد تھا،ملکی بیرونی تجارت 3.4فیصد بڑھی ہے،رواں سال میں یورپی یونین چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔