ہانگ کانگ کو آزاد کرانے میں مدد کریں، مظاہرین کی ٹرمپ سے درخواست

  ہانگ کانگ کو آزاد کرانے میں مدد کریں، مظاہرین کی ٹرمپ سے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ سٹی (این این آئی)ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین نے اتوارکو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمہوریت کے حق میں احتجاج کرنے والے ان مظاہرین کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہانگ کانگ کو آزاد کرانے میں مدد کریں۔ مارچ کے منتظمین کے مطابق امریکی قونصل خانے کی جانب مارچ کا مقصد بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔ ہانگ کانگ میں مسلسل چودہ ہفتوں سے عوامی احتجاج جاری ہے۔ یہ احتجاج مشتبہ افراد کی چین حوالگی کے ایک متنازعہ مجوزہ قانون سے شروع ہوا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس نے باقاعدہ ایک جمہوریت نواز تحریک کی شکل اختیار کر لی تھی۔

مزید :

علاقائی -