مخالفین تنقید کی بجائے اپنی باری کا انتظار کریں:پیر ظاہر شاہ

مخالفین تنقید کی بجائے اپنی باری کا انتظار کریں:پیر ظاہر شاہ

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے سابق ممبر ضلع کونسل اور متوقع اُمیدوار تحصیل نظامت پیر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ مخالفین تحریک انصاف کے کارکردگی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی باری کا انتظار کریں اور سیاسی نعروں کی بجائے عملی خدمت سے عوام کے دل جیتیں۔ 2018کے انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالف جماعتوں کی دانت کھٹے کرینگے اور ثابت کرینگے کہ ضلع ملاکنڈ سمیت پورے پاکستان کے عوا م تحریک انصاف کیساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل درگئی کے یونین کونسلوں سخاکوٹ خاص، سخاکوٹ بانڈہ جات، سخاکوٹ جدید اور یونین کونسل ہیروشاہ اور کوپر میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کونسل سخاکوٹ بانڈہ کے احسان شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پیر ظاہر شاہ نے کہا کہ چار سالہ دور میں اپنے حلقے کے عوام کی بھر پور نمائندگی کرکے حق ادا کیا ہے اور حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کی بھر پور کوشش کی ہے اور اگر پارٹی قائدین نے اعتماد کرکے پورے تحصیل کے سطع پر لوگوں کے خدمت کا موقع دیا تو قائدین اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے اور انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی پورے ضلع ملاکنڈ کی نشستیں جیت کر ثابت کرینگے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کیساتھ پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظامت کے دوران محدود فنڈز کے باوجود حتی الوسع کوششیں کئے ہیں کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کروں جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا ہے اور اپنے فنڈز کیساتھ ساتھ ذاتی تعلقات پر دیگر منتخب ممبران اسمبلی اور سنیٹرز سے فنڈز لاکر حلقے میں ترقیاتی اسکیموں پر لگائے ہیں۔ 

مزید : صفحہ آخر


loading...