سندھ میں موبائل سروس بند یا بحال رکھنے کااختیار کمشنرز،ڈی آئی جیز کودیدیا گیا

سندھ میں موبائل سروس بند یا بحال رکھنے کااختیار کمشنرز،ڈی آئی جیز کودیدیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ کا اہم فیصلہ، موبائل فون سروس بند یا بحال رکھنے کا اختیار ڈی آئی جیز اور کمشنر کودیدیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے موبائل فون سروس بند یا بحال رکھنے کا اختیار ڈی آئی جیز اور کمشنر کودیدیا گیاہے۔اس فیصلے کے بعد اب کمشنر اور ڈی آئی جیز یہ فیصلہ کریں گے کہ اپنے علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھیں یا بحال کریں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے اور ڈی آئی جیز اور کمشنرز سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ کراچی، حیدر آباد،سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور لاڑکانہ کے افسران کو اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔
موبائل سروس کا اختیار

مزید :

صفحہ آخر -