طوخم بارڈر پر کسٹم اہلکاروں نے افغان ٹرک سے 18کلو چرس برآمد کر لی،ملزم گرفتار

  طوخم بارڈر پر کسٹم اہلکاروں نے افغان ٹرک سے 18کلو چرس برآمد کر لی،ملزم ...

لنڈی کوتل (این این آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پر منشیات سمگلنگ کی کوشش نا کام بنادی گئی،دوران تلاشی ٹرک سے کسٹم اہلکاروں نے18کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے آنے والے خالی ٹرک نمبر RIR6275 کسٹم حکام کے اہلکاروں نے چیکنگ کرتے ہوئے روکا جس سے دوران تلاشی کسٹم اہلکاروں نے ٹرک سے 18کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی جو ٹرک کے خفیہ خانوں میں مہارت کے ساتھ چھپائی کی گئی تھی، کارروائی کرتے ہوئے کسٹم اہلکاروں نے چرس گاڑی سمیت اپنی تحویل میں لیکر ان کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا۔کسٹم ذرائع کے مطابق ڈرائیور کو پشاور منتقل کیا گیا جہاں پر ان سے مزید تفتیش کی جا ئے گی اس کاروائی کے بعد طورخم میں چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا۔

چرس برآمد

مزید : صفحہ آخر


loading...