ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا،16 پروازیں منسوخ،6 تاخیر کا شکار

  ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا،16 پروازیں منسوخ،6 تاخیر کا شکار

لاہور(این این آئی)اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 16پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں سرین ائر کی کراچی،پی آئی اے کی کراچی،پی آئی اے کی ملتان، ائر بلیو کی کراچی،پی آئی اے کی ابوظہبی آنے اور جانے والی پروازیں،پی آئی اے کی جدہ اورمیلان سے آنے والی پروازیں اورائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز شامل ہیں جبکہ تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی ریاض،ایمرٹس ائر کی دبئی،اتحاد ائر کی ابوظہبی،قطر ائر کی دوحہ،ائر بلیو کی دبئی،پی آئی اے کی مسقط جانے والی پروازیں شامل ہے۔ علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئی۔لاہور اور دیگر شہروں کے درمیان آنے جانے والی متعد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تاخیر کاشکا رہونے والی ٹرینو ں میں قراقرم ایکسپریس،شالیمار ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،پاک بزنس ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس،خیبر میل،ملت ایکسپریس،تیز گام ایکسپریس،اکبر ایکسپریس،فرید ایکسپریس اورجعفر ایکسپریس شامل ہے۔

پروازیں،منسوخ

مزید : صفحہ آخر


loading...