زائرین کو پاکپتن لیجانے والی کوچ ریس لگاتے الٹ گئی،4افراد جاں بحق، 30زخمی

زائرین کو پاکپتن لیجانے والی کوچ ریس لگاتے الٹ گئی،4افراد جاں بحق، 30زخمی

اوکاڑہ،حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) حجرہ شاہ مقیم کے علاقے قلعہ سوندھا سنگھ کے قریب قصوررملتان روڈ پرریس لگاتی مسافر کوچ الٹ گئی جو زائرین کو گوجرانوالہ سے پاکپتن لے جار ہی تھی، حادثے میں 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 30افراد زخمی ہو گئے ان میں بعض کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ سوندھا سنگھ کے قریب گوجرانوالہ سے پاکپتن عرس با با فرید پر زائرین کولے کر جانے والی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 30 مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ہسپتال میں منتقل کئے جانے والے زخمیوں میں سے 4افراد دم توڑ گئے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔ اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،زخمیوں کوہسپتال دیپالپور میں منتقل کیا گیا جہاں تشویش ناک حالت میں دس مسافروں کو لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، پانچ افراد کو اوکاڑہ ریفر کیا جا چکا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمر جنسی نافذ کرد ی گئی ہے متعدد ڈاکٹروں کو ایمرجنسی میں طلب کیا جا چکاہے حادثہ کا شکار ہونیوالی زائرین کی بس کا ڈرایؤر آپس میں ریس لگاتے آرہے تھے کہ تیز رفتاری پر قابو نہ رکھتے ہوئے بس الٹ گئی تھی۔ 

ریس لگاتی کوچ 

مزید : صفحہ آخر


loading...