وفاقی حکومت کا پولیس اصلاحات سے متعلق حتمی فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کاامکان

وفاقی حکومت کا پولیس اصلاحات سے متعلق حتمی فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کاامکان

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے پولیس اصلاحات سے متعلق حتمی فیصلہ رواں ہفتہ کیے جانے کا امکان ہے، عام شہریوں سے بدتمیزی، مارپٹائی،گالم گلوچ پر پولیس اہلکار نوکری سے برخاست ہونے کے ساتھ فوجداری کارروائی بھی بھگتیں گے،برخاست کیے گئے اہلکاروں کی بالی بھی کسی فورم پر نہیں ہو سکے گی، وزیراعظم عمران خان کی کمیٹیوں کی سفارشات موصول ہوگئیں۔انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پولیس اصلاحات سے متعلق دو کمیٹیوں کی سفارشات موصول ہوگئی ہیں جن کا فیصلہ رواں ہفتہ میں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار عام شہری پر تشدد، گالم گلوچ اور بدتمیزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں نوکری کی برخاستگی سمیت دیگر فوجداری اقدامات بھی شامل ہوں گے۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پولیس افسران و اہلکاروں کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات سمیت دیگر شواہد مل گئے تو ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پولیس اصلاحات سے متعلق وزیراعظم رواں ہفتے فیصلہ کرکے احکامات جاری کریں گے۔

پولیس اصلاحات

مزید : صفحہ اول


loading...