خوشحال پاکستان کیلئے سب کو کردار اداکرناہوگا، شبر زیدی

خوشحال پاکستان کیلئے سب کو کردار اداکرناہوگا، شبر زیدی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر اورچھوٹے تاجروں کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہورہی ہے،خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے تمام لوگوں کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس سے متعلق معاملات میں پاکستان تبدیلی کے عمل سے گزررہاہے،ٹیکس کے نظام کو سادہ وآسان بنانا اورٹیکس کی بنیاد میں وسعت ہماراہدف ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے تمام لوگوں کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔

شبر زیدی

مزید : صفحہ اول


loading...