”تھپڑ رسید کرنیوالے پر گولی مارنے کی دفعات نہیں لگاسکتے“ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

  ”تھپڑ رسید کرنیوالے پر گولی مارنے کی دفعات نہیں لگاسکتے“ترجمان وزیراعلیٰ ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل فائزہ جذباتی ہورہی ہیں اور ان کا جذباتی ہونا بنتا ہے لیکن تھپڑ مارنے پر گولی مارنے کی دفعات نہیں لگا سکتے۔شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا کی کچہری میں وکیل کے مبینہ تشدد کا شکار لیڈی پولیس کانسٹیبل فائزہ نواز کے انصاف نہ ملنے پر نوکری چھوڑنے کی اطلاعات پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاکہ وکیل نے بہت ہی گھٹیا حرکت کی ہے لیکن یقین رکھیں کہ اس معاملے میں انصاف ہوگا، لیڈی کانسٹیبل جذباتی ہورہی ہوں اور اْن کا جذباتی ہونا بنتا ہے۔انہوں ں ے کہا کہ ڈی پی او نے بالکل ٹھیک آفر کی ہے کہ کسی کے پاس سچ ثابت کرنے کی ویڈیو ہے تو سامنے لے آئے، معاملہ ان کا ڈیپارٹمنٹ دیکھ رہا ہے، اگر ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے تو وہ بتائیں۔شہباز گل کے مطابق پنجاب حکومت خاتون کانسٹیبل کے ساتھ کھڑی ہے لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ تھپڑ مارنے پر گولی مارنے کی دفعات لگائی جائے تو یہ بات غلط ہے۔

شہباز گل

مزید : صفحہ اول


loading...