سینئراداکارہ نادیہ خان کا بھی سیاستدانوں کی طرح یو ٹرن

سینئراداکارہ نادیہ خان کا بھی سیاستدانوں کی طرح یو ٹرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ نادیہ خان نے بھی سیاستدانوں کی طرح یو ٹرن لیتے ہوئے اپنے ہی فیصلے کی نفی کردی ہے۔نادیہ خان مقبول اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین میزبان بھی ہیں۔انہوں نے جیو سمیت بہت سے چینلز کے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے مارکیٹ میں نیا رجحان متعارف کرایا تاہم جب تمام شوز یکسانیت کا شکار ہوگئے تو نادیہ خان نے اعلان کیا کہ وہ اب دوبارہ مارننگ شو نہیں کریں گی جس کے بعد انہوں نے اداکاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بہت سے ڈراموں میں کام کیا۔اداکاری کے علاوہ انہوں نے پروڈکشن بھی کی۔
نادیہ خان بہت جلد ہی ایک بار پھر مارننگ شو کی میزبانی کرتی ہوئی نظر آئیں گی لیکن اس بار وہ کسی پرائیویٹ چینل کی بجائے سرکاری ٹی وی پر پروگرام کررہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے نادیہ خان نے پی ٹی وی پر ماررنگ شو کا معاہدہ چند روز پہلے ہی فائنل کیا ہے۔ وہ کراچی سنٹر سے اپنا شو محرم الحرام کے بعد شروع کریں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نادیہ خان پی ٹی وی سے کثیر معاوضہ وصول کریں گی کیونکہ انہیں بہت مشکل سے شو کی میزبانی پرآمادہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -