عیدپرفلموں کی کامیابی نے انڈسٹری کو بھرپورسہارادیا‘شوبزشخصیات

عیدپرفلموں کی کامیابی نے انڈسٹری کو بھرپورسہارادیا‘شوبزشخصیات

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ثاقب ملک کی فلم ”باجی اور عیدکی فلموں کی کامیابی نے فلمی صنعت کی امیدوں کو بہت بڑھا دیا ہے۔ ا س بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت فلم بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرنے والوں کی شدیدکمی ہے جس کے باعث فلموں کی زیادہ تعداد میں پروڈکشن نہیں ہورہی،کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پنجابی فلموں کو زوال آچکا،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا۔مگر اس کے باوجود لاہور میں ایک بار پھر پنجابی فلمیں بننی شروع ہوگئی ہیں اگر یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے تو وہ وقت دور نہیں جب ایک بار پھر لاہور میں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہوں گی۔کم تعلیم یافتہ پروڈیوسرز نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پروموٹ کر کے انڈسٹری کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شوبز کی سنجیدہ شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمیں فلمی صنعت کی ترقی کے لئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔چین میں پاکستانی فلموں کی نمائش خوش آئند ہے اس وقت باتوں کی بجائے عمل کی ضرورت ہے۔ابن الوقت اور مفاد پرست لوگوں کو اپنی صفوں سے نکالنا ہوگا۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ چین میں فلم باکس آفس دو ہزار بارہ میں سترہ ارب تھا جو کہ دو ہزار اٹھارہ میں ساٹھ ارب نوے کروڑ یوان تک جا پہنچا۔ نئے عہد میں چین کی فلمی صنعت ترقی کے سنہرے دور میں داخل ہو چکی ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ پورے چین میں فلم باکس آفس دو ہزار بارہ میں سترہ ارب تھا جو کہ دو ہزار اٹھارہ میں ساٹھ ارب نوے کروڑ یوان تک جا پہنچا۔ فلمی صنعت میں چین دنیا کی دوسری بڑی منڈی ہے جب کہ ایک بڑا فلم ساز ملک بھی بن چکا ہے۔ دو ہزار بارہ میں چین میں فلم سکرینز کی تعداد دس ہزار تھی جب کہ دو ہزار اٹھارہ میں یہ تعداد ساٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اس لحاظ سے چین دنیا میں سرفہرست ہے۔اس وقت چین فلمی صنعت کے شعبے میں طاقتور ملک بننے والا ہے اور اعلی معیار کی ترقی کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ موجود ہے صرف سرمایہ کاری اور اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری کے حالات بہت بہتر ہو جائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...