اشنا شاہ اور علی رحمن کی نئی ڈرامہ سیریل ”بے وفا“مکمل

اشنا شاہ اور علی رحمن کی نئی ڈرامہ سیریل ”بے وفا“مکمل

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اشنا شاہ اور علی رحمن کی نئی ڈرامہ سیریل ”بے وفا“مکمل ہوگئی ہے جسے آئندہ ہفتے نشر کیا جائے گا۔علی رحمن خان نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک اچھی کمپنی میں کمپیوٹر پروگرامنگ کی ملازمت کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا کردار ساتھ ہی کام کرنے والی اپنی بہترین دوست اور پہلی محبت سے شادی کرلیتا ہے اور ان کی بہترین دوست کا کردار نوین وقار ادا کر رہی ہیں۔نوین وقار نے اپنے کردار کے حوالے سے مختصر بتایا کہ وہ ڈرامے میں ایک خاتون خانہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ وہ ڈرامے میں ایک خاتون خانہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

ان کے مطابق وہ ڈرامے میں اپنے شوہر سے بے حد محبت کرنے والی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جو مضبوط، خود مختار اور بیک وقت انتہائی معصوم اور بھولی بھی ہوتی ہیں۔دونوں اداکاروں کے مطابق ڈرامے کی مرکزی کہانی خواتین کی خواہشات اور ان کی جانب سے کیے جانے والے شکوک کے گرد گھومتی ہے۔ڈرامے میں جہاں خواتین کی خواہشات کو دکھایا گیا ہے، وہیں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ خواتین کے شکوک کی وجہ سے ان کی زندگی میں کتنے مسائل ہوتے ہیں۔ڈرامے میں اپنی بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کے کردار کو بھی دکھایا جائے گا۔ڈرامے میں اشنا شاہ بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جو بے وفا شخص کی محبت میں گرفتار ہوتی ہیں۔۔ ڈرامے کی ہدایات عابس رضا نے دی ہیں اور اسے بگ بینگ ہاؤس نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...