محرم الحرام قربانی‘ تحمل صبراور استقامت کا درس دیتا ہے،تابندہ علی

  محرم الحرام قربانی‘ تحمل صبراور استقامت کا درس دیتا ہے،تابندہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ و پرفارمر تابندہ علی نے کہا کہ محرم ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں‘صبر اور برداشت استقامت اور حق گوئی اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے طاقت کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہجرت نبویؐ کے موقع پر انصار اور مہاجرین کی باہمی اخوت‘ اتحاد اور یگانگت کے جذبات کے فروغ کی یاد بھی دلاتا ہے۔
جو مثالی فلاحی معاشرے کی بنیادثابت ہوئے کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کی درست سمت کے تعین پر ہے موجودہ حکومت نے خلوص نیت سے ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ انشاء اللہ ہم جلد ترقی کے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوں گے خدا سے دعا ہے کہ وہ ہمیں تیز تر ترقی سے ہمکنار کرے۔تابندہ علی نے کہا ہے کہ محرم الحرام قربانی اور تحمل صبر و استقامت کا درس دیتا ہے. اس ماہ مقدس ہمیں مذہبی منافرت اور دوسروں کی دل آزاری سے گریز کرنا چاہئے۔

مزید :

کلچر -