سینئراداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر گلوکاری شروع

سینئراداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر گلوکاری شروع

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ و ماڈل وینا ملک نے ایک بار پھر گلوکاری شروع کردی ہے اور وہ جلد ہی نیا البم ریلیز کریں گی۔اس بارے میں وینا ملک نے بتایا کہ جلد ہی شائقین کو ان کا میوزک البم دیکھنے کو ملے گا، جس میں وطن سے محبت کرنے پر مجبور کرنے والے گانے شامل ہوں گے بلکہ اس البم میں مقبوضہ کشمیر کے افراد سے اظہار یکجہتی کرنے والے گانے بھی شامل ہوں گے۔وینا ملک کے مطابق میوزک البم کا پہلا ہی گانا ’مقبوضہ کشمیر اور وہاں کے افراد‘ سے اظہار یکجہتی اور محبت سے متعلق ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ وہ موسیقار وشاعرعاصم رضا سمیت دیگر افراد کے ساتھ مل کر میوزک ایلبم پر کام کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ عاصم رضا کا شمار مقبول موسیقاروں میں ہوتا ہے اور گزشتہ برس ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ’بول‘ کے ڈرامے ’پارلر والی لڑکی‘ کے لئے ’بول کفارہ کیا ہوگا-

‘ گانا بنایا تھا۔

مزید : کلچر


loading...