ثنا نئی ڈرامہ سیریل ”لال مائی“ کی ریکارڈنگ میں مصروف

      ثنا نئی ڈرامہ سیریل ”لال مائی“ کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل ثنا نئی ڈرامہ سیریل ”لال مائی“ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جو کہ ہارر ڈرامہ ہے۔اس بارے میں ثنا نے بتایا کہ‘میں لال مائی کا کردار نبھارہی ہوں، یہ ایک چڑیل کا کردار ہے، بہت الگ قسم کا کردار، میں نے اب تک ایسا کچھ نہیں کیا اس ڈرامے کی کہانی ڈراؤنی ہونے کے ساتھ ساتھ پیچیدہ اور تھرلر سے بھرپور ہے’۔ شائقین آج کل ہارر ڈرامے اور فلمیں دیکھنے کے زیادہ شوقین ہیں اور انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا ڈرامہ لوگ ضرور شوق سے دیکھیں گے۔”لال مائی“کی ہدایات خالد ملک دے رہے ہیں جس میں تقی احمد اور سلیم معراج بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر


loading...