اداکارو میزبان احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مہم چلائیں گے

اداکارو میزبان احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مہم چلائیں گے

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو میزبان احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مہم چلائیں گے۔ معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے مہم چلانے کا اعلان کیا گیا جس کے لئے احسن خان کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔احسن خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم کا جڑسے خاتمہ ہونا چاہیے اور اس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا انفرادی اور اجتماع کردار ادا کرنا ہوگا۔احسن خان نے کہا کہ اس حوالے سے بچوں کو بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور نہ صرف ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو اس کے حوالے سے بتائیں بلکہ بچوں کی نگہبانی کے فرائض بھی سر انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف بچوں کو اچھی تعلیم اور ان کے روز مرہ کے اخراجات کو پورا کر دینے سے ذمہ داری پوری نہیں ہو جاتی بلکہ والدین کو اپنے بچوں کومناسب وقت بھی دینا چاہیے۔

مزید : کلچر


loading...