حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں،لائبہ علی

حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں،لائبہ علی

لاہور(فلم رپورٹر) نامور کوریو گرافر اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ میری ڈانس اکیڈمی کا افتتاح محرم کے بعد ہوگا جس میں بین الاقوامی معیار کا کام ہوگا کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔

ان خیالات کا اظہاراداکارہ،ماڈل اورکلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے غیر معیاری کام کرکے کیرئیر خراب نہیں کرسکتی۔

مزید : کلچر


loading...