شہداء کی زندگی پر مبنی مختصر فلم دیکھ ہر آنکھ پرنم ہوگئی

شہداء کی زندگی پر مبنی مختصر فلم دیکھ ہر آنکھ پرنم ہوگئی

لاہور(فلم رپورٹر)پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرمیں یوم شہداء کی تقریب کے دوران شہداء کے خاندانوں کے تاثرات اور شہداء کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بنائی گئی فلم دیکھتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سمیت تقریب میں شریک ہر شخص کی آنکھیں نم تھیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کی گئی شارٹ فلم،ڈاکو منٹری فلم میں شہداء کی گھروں سے محاذ پر جانے اور واپس میت آنے کے مناظر دکھائے گئے۔ اس کے بعد جب شہداء کے جسد خاکی گھر پہنچنے تو ان کی والدین بیوی بچوں پر کیا گزرتی ہے یہ سب کچھ اس فلم میں دکھایا گیا۔تقریب میں شریک تمام افراد اور ملک بھر میں ٹی وی سکرینز پر دیکھنے والے لوگ بھی آبدیدہ ہوگئے۔

مزید : کلچر


loading...