مردان‘ جمعیت طلباء عربیہ کی 47 ویں یوم تاسیس کل ہو گی

مردان‘ جمعیت طلباء عربیہ کی 47 ویں یوم تاسیس کل ہو گی

مردان (بیورورپورٹ) جمعیت طلبہ عربیہ کا 47واں یوم تاسیں کل ہوگا جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم مولانا یونس سہیل،جنرل سیکرٹری نقیب اللہ،مرکزی پریس سیکرٹری فضل نعیم اور ضلعی پریس سیکرٹری مسعودخان نے پریس کلب میں صحافیوں کوبتایاکہ اس سال یوم تاسیس یکجہتی کشمیر کے طورپر منایاجائے گا جس کے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گیء ہیں انہوں نے کہاکہ یوم تاسیس کی تقریب کل منگل کے روزجامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن میں سہ پہر چار بجے منعقد ہوگئی جس میں جمعیت طلبہ عربیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا اعزازعلی شاہ مہمان خصوصی ہونگے جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولاناڈاکٹر عطاء الرحمان خصوصی خطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت طلبہ عریبہ کا قیام 10محرم الحرام 1395ھجری کو عمل میں لایاگیاتھا جس کا بنیادی مقصد دینی مدارس کے طلباء کے درمیان مسلکی اختلافات کا خاتمہ اور ان کے آپس میں اتحاد اوتفاق کی فضا کو قائم کرناہے انہوں نے کہاکہ یوم تاسیس کی تقریب میں کشمیری بھائیوں سے بھرپوریکجتہی کا اظہا رکیاجائے گاکیونکہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...