مہمند‘ لیویز وخاصہ دار پولیس کو اضافی ڈیوٹی کی ادائیگی کر دی گئی

مہمند‘ لیویز وخاصہ دار پولیس کو اضافی ڈیوٹی کی ادائیگی کر دی گئی

مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں صوبائی الیکشن میں ڈیوٹی انجام دینے والے لیویز وخاصہ دار پولیس کواضافی ڈیوٹی کی ادائیگی کی گئی۔ ڈی پی آفس میں حالیہ قبائیلی اضلاع کے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ کے انتخابات میں سیکیورٹی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو ادائیگی کی گئی۔ پہلی بار الیکشن ڈیوٹی کا معاوضہ ملنے پر لیویز و خاصہ دار پولیس کا اظہار مسرت، خیبر پختونخواہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق فاٹا کے صوبے میں انضمام کے بعد پولیسنگ نظام بھی سٹریم لائن ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس ہیڈ کوارٹر غلنئی میں ان لیویز اور خاصہ دار پولیس کو اضافی ادائیگی کی گئی۔ جس نے حالیہ صوبائی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ سیکیورٹی کے مطابق سپیشل ڈیوٹی انجام دی دی تھی۔ڈی پی او مہمند عبدالرشید کی کوششوں سے خاصہ دار اور لیویز پولیس کو خیبر پختونخواہ پولیس کے برابر حقوق دینے کی راہ ہموار کی۔جس پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں نے خیبر پختونخواہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہمیں الیکشن ڈیوٹی ادائیگیوں کا حقدار قرار دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...