کراچی میں تین روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں تین روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

 کراچی (آئی این پی) کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر تین روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے جلوس میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں تین روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔محرم الحرام کے جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ کو سی بریز پلازہ سے ٹاور تک کنٹینر رکھ کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ ایم اے جناح روڈ سے ملنے والی سڑکیں بھی کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔کوریڈور تھری کو ریگل چوک سے صدر دواخانہ تک سیل کر دیا گیا ہے اور مرکزی جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔

 ڈبل سواری پر پابندی

مزید : صفحہ اول


loading...