54واں یوم بحریہ بھرپور جو ش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

54واں یوم بحریہ بھرپور جو ش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی کی طرف سے 1965 کی جنگ کے دوران حجم میں خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کرنے پر 8 ستمبر کو بطور پاکستان یوم بحریہ منا یا جاتا ہے۔آج کے دن آپریشن سومناتھ کے دوران پاکستان نیوی کے جنگی جہازوں نے دوارکا میں انڈین ریڈار اسٹیشن پر بہادری سے حملہ کرتے ہوئے انڈین بحری بیڑے کو اس کے اپنے ہی پانیوں میں پاکستان نیوی کی سب میرین غازی کے ذریعے مقید کر دیاتھا۔اس اہم موقعے پر امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا دن ہماری بحری تاریخ میں سنہری باب کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا۔آج کے دن کیے جانے والا آپریشن سومنات ہمارے لیے ہمیشہ باعث فخر اور جوش کا منبع ہے۔پاکستان نیوی 1965 کی جنگ  کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے ور اُسی قربانی، بے لوث لگن اور دلیری کے جذبے کے احیاء کے لیے منایا جاتا ہے۔اورنوجوان آفیسرز اور سیلرز کے لئے مشعل ِراہ رہے گا۔ آج کا دن خود اعتمادی، جرأت اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کوششیں کرنے کے عزم کا دن ہے۔اس کڑے وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کے لیے ایڈمرل ظفر محمود عباسی  نے کہا کہ انڈیا کی جموں اور کشمیرکو غاصبانہ طریقے سے اپنا حصہ بنا نے کی کوشش سے پورے خطے کا امن داو پر لگ گیا گیا۔نیو ل چیف نے  زور دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں اس مسئلے کے حل تک ان کے ساتھ رہے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ8 ستمبرملک کے لیے قربانی کے جذبے،بے غرض تعلق اور مادر وطن کے لیے ہر فرد کا خون کے آخری قطرے تک حفاظت کے عزم کے اعادے کا دن ہے۔دن کاآغازنیوی کی مساجد میں ملکی یک جہتی اور ترقی کے ساتھ ساتھ خصوصاً کشمیری جدو جہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاوں سے ہوا۔1965کی جنگ کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھر میں یادگار ِ شہدا پرپھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔تمام نیول یونٹس اور اسٹیبلشمنٹس پر پرچم کشائی کی گئی۔تمام جہاز اور اسٹیبلشمنٹس کی سجاوٹ نیوی کے روایتی طریقے سے کی گئی۔ دن کی دیگر مصروفیات میں مختلف نیوی یونٹس /اسٹیبلشمنٹس اور پاکستانی نیوی کے زیرِ انتظام اسکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کی رنگ برنگی سرگرمیاں اور تقاریری/ذہنی آزمائشی /ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد شامل ہے۔مزید برآں یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان نیوی کی طرف سے ایک خصوصی دستاویزی ڈاکومنٹری ضرب ِآب جاری کی گئی۔جس میں خصوصی آپریشنز میں مصروف ِعمل پاکستان نیوی کے میرینز اور اسپیشل فورسز کی مہارت کی عکاسی کی گئی ہے۔ساتھ ہی پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کی مادر وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو بھی یاد کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...