سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موبائل  فون بند کرنے کی سفارش

 سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موبائل  فون بند کرنے کی سفارش

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون بند کرنے کی سفارش کر دی۔سیکرٹری داخلہ سندھ کبیر قاضی نے جلوس اور مجالس والے علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے سفارش کی ہے۔پورے صوبے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نہیں کی جائے گی۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ صرف تجویز کردہ علاقوں میں جلوس کے اوقات میں موبائل سروس بند کی جائے گی۔

 سفارش

مزید : صفحہ اول


loading...