شامی فوج کا تین ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

  شامی فوج کا تین ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

دمشق(اے پی پی) شامی فوج نے ادلب کے علاقے میں متعدد ڈرون حملے ناکام بنا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔شامی حکام نے بتایا کہ کسی دہشت گرد تنظیم نے ان ڈرونز کے ذریعے شمالی مغربی شام میں فوجی تنصیبات میں سے ایک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ان ڈرونز بارودی مواد لدا ہوا تھا اور انہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس دوران کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : عالمی منظر


loading...