اسرائیل کے نابود ہونے کا دن زیادہ دور نہیں،ایرانی آرمی چیف

  اسرائیل کے نابود ہونے کا دن زیادہ دور نہیں،ایرانی آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (این این آئی)ایرانی آرمی کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہاہے کہ اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کوئی بھی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو اس سے دشمن سب سے زیادہ غیرمحفوظ صورت حال سے دوچار ہوجائیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایک بیان میں کہاکہ ہر کوئی صہیونی نظام کا جلد خاتمہ دیکھے گا اور یہ دن کوئی زیادہ دور نہیں۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مزاحمتی محاذ امریکا اورسامراج نظام کا دھڑن تختہ کردے گا۔جنرل موسوی نے کہاکہ دشمن اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ خطے میں کوئی بھی کشیدگی اور عدم تحفظ انھیں سب سے غیرمحفوظ صورت حال سے دوچار کردے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا صرف اس وقت تک ہی کسی ملک کی حمایت کرتا ہے جب تک وہ اس کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔امریکا نے اپنے انتہائی دباؤ کی پالیسی کے ذریعے ایران کو ”توڑنے“ کی کوشش کی ہے لیکن وہ اس میں ناکام رہا ہے اور آج امریکا کنفیوزہے۔

مزید :

عالمی منظر -