بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے،کشمیر میں اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہو گا،ملیحہ لودھی

بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے،کشمیر میں اقوام ...
بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے،کشمیر میں اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہو گا،ملیحہ لودھی

  


نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے،کشمیر میں اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہو گا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،کشمیر میں اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہو گا، پاکستان کی مستقل مندوب کا کہناتھا کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے ۔کشمیر کا المیہ 5 اگست کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے کو خطرات کی دھکیل رہے ہیں ،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم منظر عام پر لا رہی ہیں ۔پاکستانی مندوب کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے سب آگاہ ہیں ،مقبوضہ وادی میں کشمیریوںکی آزادی مکمل ختم کردی گئی ،مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فلسطین مسئلے جیسا ہے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین دونوں ہی متنازعہ علاقے ہیں،دونوں علاقے اقوام متحدہ ایجنڈے کے پرانے مسئلے ہیں ،وادی میں پیلٹ گنز سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی /علاقائی /اسلام آباد


loading...