” کسی کا باپ بھی عمران خان کو ۔۔“عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر سے فردوس عاشق اعوان پر برس پڑے

” کسی کا باپ بھی عمران خان کو ۔۔“عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر سے فردوس عاشق ...
” کسی کا باپ بھی عمران خان کو ۔۔“عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر سے فردوس عاشق اعوان پر برس پڑے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر برس پڑے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” چاہے وزیراعظم ہوں یا وزیراعلیٰ ، اس حکومت میں جوشخص کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ گھر جائے گا “ ۔ فردوس عاشق اعوان کے اس بیان پر کافی ہنگامہ برپاہوا اور اب ڈاکٹر عامر لیاقت بھی اس پر میدان میں آ گئے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے والے خود گھر چلے گئے ہیں ،خاتون ! یہ گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں ہے ، واضح جملہ ہے جس میں سیاق ہے نہ سباق ا±ردو میں سیاق و سباق (ربط تحریر ) کہلاتا ہے، بڑ بڑ کرنے کو سیاق و سباق نہیں کہتے۔۔۔ عمران خان کو ہم نے ووٹ دیا ہے، کسی کا باپ اسے ہٹا نہیں سکتا!!انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا کہا گیا سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں پیش کیا جا رہا یہ سب کے سامنے واضح ہے۔

مزید : قومی


loading...