پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت اور زلزلے کا مرکز کہاں تھا ؟ جانئے

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت اور زلزلے کا مرکز کہاں تھا ؟ جانئے
پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت اور زلزلے کا مرکز کہاں تھا ؟ جانئے

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ ، راولپنڈی ، پھالیہ ، مری، مانسہرہ ، کوٹلی آزاد کشمیر ، اسلام آباد ، نوشہرہ اور سیالکوٹ سمیت کئی دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر اور بھارت کے سرحدی علاقے میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ، چونکہ آج چھٹی ہے تو اس حوالے سے سکول اور کالج سمیت زیادہ تر دفاتر بند ہیں ۔

مزید : ماحولیات


loading...