بیگم سے چپت کھانے کے بعد مسافر ہی سواریوں سے بھرا طیارہ اڑا کر لے گیا ، انتہائی دلچسپ کہانی منظرعام پر

بیگم سے چپت کھانے کے بعد مسافر ہی سواریوں سے بھرا طیارہ اڑا کر لے گیا ، ...
بیگم سے چپت کھانے کے بعد مسافر ہی سواریوں سے بھرا طیارہ اڑا کر لے گیا ، انتہائی دلچسپ کہانی منظرعام پر

  


لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب سپین جانے والی مقامی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ پائلٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایزی جیٹ کی پرواز تاخیر کا شکار تھی۔ یہ پرواز مانچسٹر سے اسپین کے سیاحتی شہر ایلی کینٹی جا رہی تھی، پائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایک مسافر نے ویڈیو بنائی جو بعد میں وائرل ہوگئی۔ ویڈیو بنانےو الے شخص کا نام مشیل پوٹس تھا جو ایک اور مسافر بریڈلی سے بات چیت کر رہا تھا۔ یہ واقعہ 2 ستمبر کو پیش آیا تھا تاہم، اب میڈیا کی زینت بنا ہے۔ بریڈلی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کیلئے ایلی کینٹی جا رہے تھے لیکن فلائٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ وہ پائلٹ ہیں اور ایزی جیٹ میں ہی کام کرتے ہیں۔ فلائٹ کے انتظار کے موقع پر ان کی بیگم نے انہیں چپت رسید کرتے ہوئے کہا کہ فلائٹ اسلئے تاخیر کا شکار ہوئی ہے کیونکہ ایک پائلٹ کم ہے۔ بریڈلی کو ویڈیو میں کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ بیگم سے چپت کھانے کے بعد میں نے سوچا کہ ایزی جیٹ کو فون کیا جائے، میں نے انہیں فون کیا اور کہا کہ میرے پاس کرنے کیلئے فی الحال کچھ نہیں، چھٹی منانے بیگم کیساتھ جا رہا ہوں اور ساتھ میں لائسنس بھی موجود ہے، اگر آپ کہیں تو میں ہی طیارہ اڑا کر اسپین لیجاﺅں! اس کے بعد ایزی جیٹ انتظامیہ نے صرف 38 سیکنڈ کے قلیل عرصہ میں بریڈلی سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ ہی طیارہ اڑائیں اور اسپین لیجائیں۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میرے پاس یونیفارم نہیں ہے تو انہوں نے کہا کہ رہنے دیں، طیارہ لیجائیں۔ یوں بیگم سے چپت کھانے والا مسافر شوہر طیارے کا پائلٹ بن کر تمام مسافروں کو منزل پر لے گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...