سعودی عرب میں چار رکنی ایشیائی گروہ گرفتار

سعودی عرب میں چار رکنی ایشیائی گروہ گرفتار
سعودی عرب میں چار رکنی ایشیائی گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی ایشیائی جرائم پیشہ گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔روزنامہ جنگ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ4 رکنی ایشیائی جرائم پیشہ گروہ کو گرفتار کرلیا گیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب مشرقی ریجن میں پولیس نے 2 سعودیوں کو گرفتار کیا جو خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو لوٹا کرتے تھے۔ ریاض پولیس نے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وسطی ریاض کے علاقے میں ایک شاپنگ سینٹر میں نامعلوم افراد نے نقب لگا کر وہاں سے ہزاروں ریال مالیت کا سامان لوٹ لیا۔

مزید :

عرب دنیا -