ڈی جی خان،پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت،چوکی انچارج سمیت4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج،ایک گرفتار

ڈی جی خان،پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت،چوکی انچارج سمیت4 اہلکاروں کیخلاف ...

ڈی جی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی خان میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر چوکی انچارج سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، کانسٹیبل حنیف کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرلیا گیا، نوجوان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ رمضان کو بکری چوری کے الزام میں تشد د کا نشانہ بنایا گیا،والد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل حنیف کو گرفتار کرلیاگیا۔ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا ہے کہ محمد رمضان کی موت پولیس حراست میں نہیں ہوئی ،محمد رمضان کو گرفتارہی نہیں کیا گیا ،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان


loading...