” وہ پانی کے اندر تیرتا ہوا آیا اور اس نے میرے جسم کو ۔۔“ دبئی میں خاتون کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کے الزام میں پاکستانی گرفتار

” وہ پانی کے اندر تیرتا ہوا آیا اور اس نے میرے جسم کو ۔۔“ دبئی میں خاتون کو ...
” وہ پانی کے اندر تیرتا ہوا آیا اور اس نے میرے جسم کو ۔۔“ دبئی میں خاتون کو مبینہ طور پر حراساں کرنے کے الزام میں پاکستانی گرفتار

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی میں پاکستانی ڈائیور کر فلپائن کی خاتون کو جسمانی طور پر حراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم فیصلہ 18 ستمبر کو آنے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ پاکستانی ڈرائیور پر الزام ہے اس نے گزشتہ ماہ دبئی کے معروف جمیرہ بیچ پر پانی کے اندر رہتے ہوئے خاتون کو جسمانی طور پر حراساں کیا اور اس کے جسم کے مخصوص حصوں کو نامناسب طریقے سے چھوا ۔فلپائن سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ ملازمہ نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ جمیرہ بیچ پر سویمنگ کر رہی تھی کہ30 منٹ کے بعد اس نے میرے قریب چھلانگ لگائی اور میرے جسم کو نامناسب طریقے سے چھونے لگا ، میں نے اسے پیچھے دھکیلا اور چلائی جس پر وہ وہاں سے فرار ہو گیا ۔

32 سالہ ڈرائیور ساحل پر پہنچ گیا لیکن خاتون بھی اس کے پیچھے ہی بھاگ پڑی اور وہاں موجود لوگوں نے خاتون کی آوازیں سن کر اسے پکڑا اور پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں کو باضابطہ شکایت درج کروائی گئی ۔متاثرہ خاتون کی سہیلی نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کی تصدیق کی ۔دوران تفتیش نے پاکستانی ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ اس نے خاتون کی ٹانگ کو چھوا تھا لیکن یہ غیر دانستہ طور پر غلطی سے ہوا تھا ۔ کیس کا فیصلہ ممکنہ طور پر 18 ستمبر کو سنایا جائے گا ۔

مزید : عرب دنیا


loading...