پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کویت کو جیت کیلئے کتنا ہدف دیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کویت کو جیت کیلئے کتنا ہدف دیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کویت کو جیت کیلئے کتنا ہدف دیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موراتوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیاءکپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے کویتی ٹیم کو جیت کیلئے 336 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے۔ عرفان خان 63 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی نے 26، باسط علی نے 11، روحیل نذیر نے 34، محمد حارث نے 53، قاسم اکرم نے 28، فہد منیر نے 42، محمد وسیم جونیئر نے 55، عباس آفریدی نے 2 اور ابو ہریرہ نے4 رنز بنائے۔
کویت انڈر 19 ٹیم کی جانب سے جندو حمود سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 60 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عبدالصدیق نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر علی اور گووند رکمار نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -