مریض کے پیٹ میں درد، ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے آنتوں سے وہ کچھ نکال لیا کہ انسان تصور بھی نہ کر سکے، جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں

مریض کے پیٹ میں درد، ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے آنتوں سے وہ کچھ نکال لیا کہ انسان ...
مریض کے پیٹ میں درد، ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے آنتوں سے وہ کچھ نکال لیا کہ انسان تصور بھی نہ کر سکے، جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں

  


قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں اور کانٹوں سمیت مختلف اشیاءنکال لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ ضروری معائنے اور ایکسرے کے بعد انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاءکے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود ہیں۔

ڈاکٹرز نے مریض کا فوری آپریشن کیا اور اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی، کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیاءنکال لیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق مذکورہ نوجوان نے یہ چیزیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔

مریض کی ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیاءاور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تھا مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ اشیاءاس کے بیٹے نے نگل لی ہیں، طبی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت اب مستحکم ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...