انسانی حقوق کے کمشنر کامقبوضہ کشمیر پربیان حوصلہ افزاءہے، وزیر خارجہ

انسانی حقوق کے کمشنر کامقبوضہ کشمیر پربیان حوصلہ افزاءہے، وزیر خارجہ
انسانی حقوق کے کمشنر کامقبوضہ کشمیر پربیان حوصلہ افزاءہے، وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کامقبوضہ کشمیر پربیان حوصلہ افزاءہے ،جنیوا میں دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا ۔
جنیوا پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا اجلاس آج شروع ہوا ہے ۔ ہیومن رائٹس کمشنر نے مقبوضہ کشمیر پر حوصلہ افزاءبیان دیا ہے ، بیان میں کرفیو، مواصلاتی ودیگر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہیومن رائٹس کمشنر نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنیوامیں دنیا کوکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا ۔
واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3روزہ دورےپرجنیواپہنچ گئے ہیں جہاں وہ42ویں انسانی حقوق کونسل کےاجلاس میں شرکت کریں گے ۔وزیرخارجہ انسانی حقوق کونسل اجلاس سے خطاب کریں گے اور مندوبین کےسامنے کشمیریوں کامقدمہ پیش کریں گے۔ وزیرخارجہ اوآئی سی،ڈبلیوایچ اوکے رہنماوں سے ملاقات کریں گے اور مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ بھارتی اقدام ومظالم سے آگاہ کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -