لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ پڑنے پر حسن نثار کاایک بار پھر نظام کوتیزاب سے غسل دینے کا مشورہ

لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ پڑنے پر حسن نثار کاایک بار پھر نظام کوتیزاب سے غسل دینے ...
لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ پڑنے پر حسن نثار کاایک بار پھر نظام کوتیزاب سے غسل دینے کا مشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ مسئلہ لیڈی کانسٹیبل کوتھپڑ کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ مسئلہ کوئی اور ہے اور یہ ہے کہ یہاں اقدار مرچکی ہیں، اس نظام کوتیزاب سے غسل دو پھر یہ معاملہ درست ہوگا ، یہ نظام ہی گندا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مسئلہ لیڈی کانسٹیبل کوتھپڑ کا نہیں ہے ، یہ مسئلہ کوئی اور ہے اور یہ ہے کہ یہاں اقدار مرچکی ہیں ۔ اس نظام کوتیزاب سے غسل دو پھر یہ معاملہ درست ہوگا ، یہ نظام ہی گندا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظام کوتیزاب سے غسل دینے تک یہاں تھپڑ لگتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کاعمل معطل کیوں کیاہے ؟یہ بات میں ٹرمپ سے پوچھ کر بتاﺅں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کی تاریخ ہی بیان کی جاسکتی ہے اور ٹرمپ نے طالبان سے امن عمل کیوں معطل کیاہے ؟ اس کا جواب تو فرشتے بھی نہیں دے سکتے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...