وکیل کے تھپڑ کانشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کو تبدیل کردیاگیا

وکیل کے تھپڑ کانشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کو تبدیل کردیاگیا
وکیل کے تھپڑ کانشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل کو تبدیل کردیاگیا

  


شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیڈی کانسٹیبل فائز ہ نواز کا تبادلہ کیا کردیا گیاہے ، ڈی پی او شیخو پورہ نے فائزہ حمید سے مریدے میں ملاقات کی ، ان کو اے ایس پی آفس مریدکے میں تعینات کیا گیاہے ۔

جیونیوز کے مطابق فیروزوالا کچہری میں وکیل کے تشدد کا نشانہ بننے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ حمید کو گارڈ ڈیوٹی سے ہٹا کر ، ان کامریدکے تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ ڈی پی او شیخو پور ہ صلاح الدین غازی نے فائزہ حمید سے مریدکے میں ملاقات کی ۔ فائزہ حمید کو فیروز والا کچہری سے گارڈ کی ڈیوٹی سے تبدیل کرکے اے ایس پی آفس مریدکے میں تعینات کردیا گیاہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ


loading...