سعودی فرمانروا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی فرمانروا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سعودی فرمانروا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔سعودی حکومت کی جانب سے سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی 2000ریال فیس ختم کردی گئی ہے ،اب کوئی بھی مسلمان سال میں جتنی مرتبہ چاہے عمرے پر جائیں ،انہیں دو ہزار ریال فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کا یہ اعلان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات دی جائیں گی ۔

دوسری طرف پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعوی فرمانروا کی جانب سے سال میں ایک سے زیادہ عمرہ ادائیگی پر اضافی فیس کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے دنیا بھر کے مسلمان بالعموم اور پاکستانی مسلمان خصوصی طور پر خادم الحرمین شاہ سلمان ،ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزیر حج کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے عمرہ زائرین کے لئے اضافی فیس ختم کی ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکمران مکة المکرمہ اور مدینہ منورہ میں آنے والے کروڑوں مہمانوں کی جس انداز میں خدمت اور مہمان نوازی کر رہے ہیں اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -