ملک میں ا من وا مان کی صورتحال مثالی ہے، پاکستانی قوم ، فوج اور علما نے مل کر دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنایا: علامہ طاہر اشرفی

ملک میں ا من وا مان کی صورتحال مثالی ہے، پاکستانی قوم ، فوج اور علما نے مل کر ...
ملک میں ا من وا مان کی صورتحال مثالی ہے، پاکستانی قوم ، فوج اور علما نے مل کر دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنایا: علامہ طاہر اشرفی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ علمابورڈ حکومت پنجاب اور پاکستان علما کونسل کے تحت ملک بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے علماو مشائخ کردار ادا کر ہے ہیں، متحدہ علمابورڈ حکومت پنجاب اور پاکستان علماکونسل کے دفاتر میں رابطہ آفس 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے ، اصحاب رسول و اہل بیت رضوان اللہ اجمعین کا ذکر سعادت اور ایمان کا حصہ ہے ، یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و متحدہ علما بورڈ حکومت پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماکونسل کے رابطہ آفس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر علامہ طاہر الحسن ، مولانا اسید الرحمن ، علامہ زبیر عابد ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مفتی محمد ضیا مدنی ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا پیر پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا احسان احمد الحسینی، مولانا اسلم صدیقی اور دیگر علماو مشائخ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںا من وا مان کی صورتحال مثالی ہے، وفاقی وزارت داخلہ ملک کے سلامتی کے دورے ، صوبائی حکومتوں اور علما و مشائخ کے درمیان رابطوں کا فقدان ختم ہوا ہے ، ہر سطح پر رابطہ و امن کمیٹیاں کام کر رہی ہیں اور پنجا ب میں وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور گورنر مسلسل علماسے رابطوں میں ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ، فوج اور علما نے مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ حساس علاقوں میں مجالس اور جلسے جلوسوں کے ساتھ تمام مکاتب فکر پر مشتمل امن کمیٹیاں پاکستان علما کونسل اور متحدہ علما بورڈ کے ممبران موجود رہیں گے ، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے دور رہیں اور مقامی انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ رنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

مزید : قومی


loading...