سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کمپنیوں کے مالک حکومتی عہدیداران پر سنگین الزام عائد کردیا

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کمپنیوں کے مالک حکومتی عہدیداران پر سنگین الزام ...
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کمپنیوں کے مالک حکومتی عہدیداران پر سنگین الزام عائد کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنمامصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ وہ کمپنیاں جن کے لوگ حکومت کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں ، ان کوریلیف مل رہا ہے تو یہ کیاہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی خواہ وہ سرکاری ملازم ہے یا کسا ن ہے اجیرن کر ہوکر رہ گئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جس دن تحریک انصاف الیکشن سے دوماہ قبل سودن کا پلان دے رہی تھی تو کیا معیشت کی حالت ان سے چھپی ہوئی تھی ؟ ہر چیز ان کے علم میں تھی اس کے باوجود ان کی جانب سے لوگوں کے ساتھ وعدے کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ اسی حکومت نے اپنے پہلے سال میں دس ہزار ارب روپے قرضہ لیاہے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے لئے جانے والے قرض سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمپنیاں جن کے لوگ حکومت کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں ، ان کوریلیف مل رہا ہے تو یہ کیاہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی خواہ وہ سرکاری ملازم ہے یا کسا ن ہے اجیرن ہوئی ہے ۔

مزید : قومی


loading...