پاکستان اورایف اے ٹی ایف ایشیاپیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کاپہلادور،15رکنی وفد کی بریفنگ

پاکستان اورایف اے ٹی ایف ایشیاپیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کاپہلادور،15رکنی ...
پاکستان اورایف اے ٹی ایف ایشیاپیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کاپہلادور،15رکنی وفد کی بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اورایف اے ٹی ایف ایشیاپیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کاپہلادور، وفاقی وزیرحماداظہرکی قیادت میں15رکنی پاکستانی وفد نے مذاکرات میںشرکت کی ۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اورایف اے ٹی ایف ایشیاپیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کاپہلادور ہوا جس میں وفاقی وزیرحماداظہرکی قیادت میں 15رکنی پاکستانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی ۔ پاکستانی وفدمیں وزارت خزانہ،ایس ای سی پی،سٹیٹ بینک حکام ، وزارت داخلہ،وزارت خارجہ،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ٹیکٹنا ،ایف بی آر اور ایف آئی اے حکام شامل ہیں۔
اس موقع پرکسٹمزحکام نے ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک کرنسی کی غیرقانونی ترسیل پرقابوپانے سے متعلق بریفنگ دی۔پاکستانی وفدکی کی جانب سے اپریل سے اگست تک کے اہداف میں پیشرفت پر، کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمدکرنے ا ورسرگرمیاں روکنے، منی لانڈرنگ،دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےاقدامات پربریفنگ دی گئی ۔مذاکرات میں سونے کاکاروباررجسٹرڈکرنے پربھی تبادلہ خیال ہوا اور سونے کے کاروبارمیں شناختی کارڈنمبرضروری قراردینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید :

قومی -