ہتک عزت کا دعویٰ، 14ستمبر کومیشا شفیع کے گواہان طلب

   ہتک عزت کا دعویٰ، 14ستمبر کومیشا شفیع کے گواہان طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کے کیس میں میشا شفیع کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی، علی ظفر نے ادکارہ میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے،ایڈیشنل سیشن جج نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی،عدالت ابتک دس گواہوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے،میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -