گجرپورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا 

گجرپورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ میں نامعلوم افراد نے  فائرنگ کر کے  شہری کو قتل کردیا۔ شہری عبدالرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا۔ پولیس کا کہناہے کہ مقتول عبدالرحمان موٹرسائیکل پر کرول جنگل سے جا رہا تھا، نا معلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جس سے موقع پر ہلاکت ہو گئی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔

  

مزید :

علاقائی -