شاہ کوٹ: گرانفروشی پر متعدد  دکانداروں کو بھاری جرمانے

  شاہ کوٹ: گرانفروشی پر متعدد  دکانداروں کو بھاری جرمانے

  

شاہ کوٹ(نمائندہ خصوصی) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شاہ کوٹ فاروق احمد قریشی کا شہر کی مارکیٹوں کا سرپرائز وزٹ، اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گراں فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں عوام کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر اشیا ء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔

 انہوں نے بتایا کہ انہیں تحصیل شاہکوٹ میں بقایا کی ریکوری اور قیمتوں کے کنٹرول کے لئے تحصیلدار شاہکوٹ کے ساتھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے 

مزید :

علاقائی -