گجرات، پولیس کا کریک ڈاؤن کروڑوں کی ہیروئن برآمد

گجرات، پولیس کا کریک ڈاؤن کروڑوں کی ہیروئن برآمد

  

گجرات(بیورورپورٹ)گجرات پولیس تھانہ شاہین کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شاہین مجاہد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے ایک خاتون منشیات فروش نصرت بیگم اور دوسرا ملزم محمد اشرف کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزموں کے قبضہ سے بھارئی مقدارمیں کروڑوں مالیت ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عرصہ سے منشیات سپلائی کا دھندہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -