توہین رسالت پر مجرم آصف پروپز کو سزائے موت، 50ہزار روپے جرمانہ 

  توہین رسالت پر مجرم آصف پروپز کو سزائے موت، 50ہزار روپے جرمانہ 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف پرویز کو سزائے موت کی سزا کا حکم سنادیاہے،ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے مجرم کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت بھی 3 برس قید کی سزا سنائی ہے،عدالت نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر مجرم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے،مجرم آصف پرویز کی سزا کی روبکار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو بھجوا دی گئی،مجرم آصف پرویز کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے توہین رسالت، توہین قرآن، توہین مذہب سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کررکھاہے،پولیس نے 2013 میں مجرم آصف پرویز کیخلاف مقدمہ کا چالان پیش کیاتھا،گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دستیاب شواہد اور گواہوں کی روشنی میں مجرم آصف پرویز کو مذکورہ بالاسزاکاحکم سنا یاہے۔

مزید :

علاقائی -