احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

 احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی،عدالت نے نیب کے مزید گواہوں کو 10ستمبر تک دوبارہ طلب کرلیاہے۔ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کو 3 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،گزشتہ روز نیب کے پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت شروع ہوئی توآشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کا ایک گواہ احمد جنید زیدی عدالت میں پیش ہوا،عدالت کے روبرو گواہ کے بیان پر جرح نہیں ہوسکی،ملزم امتیاز حیدر اور بلال قدوائی نے پیش ہوکر جبکہ میاں شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی۔

مزید :

علاقائی -