ڈیفنس، نشتر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں 

ڈیفنس، نشتر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے نصیر کے گھر سے5 لاکھ45 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ڈیفنس میں ڈاکووں نے عباس کے گھر سے 7لاکھ10 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ماڈل ٹاون میں ڈاکووں نے عاطف کے گھر گھس کر 4لاکھ 60ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے فاروق کے گھر سے 3لاکھ15 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،گلبرگ میں ڈاکووں نے ذوالفقار کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا -نولکھا میں ڈاکووں نے عمار سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔مصطفی آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے نسیم سے50 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے سلیمان سے25ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ کوٹ لکھپت اور ہیر سے گاڑیاں اور شادمان۔مسلم ٹاون اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -